اپریل 19, 2026

پاکستان کے مایہ ناز کراٹے ماسٹرز سینسی غلام علی ہزارہ اور سینسی سعدی عباس جلبانی کا نکاپ کراٹے کا دورہ

کراچی ( پریس ریلیز ) پاکستان کے فخر انٹرنیشنل چیمپئنز اور مایہ ناز کراٹے ماسٹرز سینسی غلام علی ہزارہ اور سینسی سعدی عباس جلبانی نے پاکستان کراٹے فیڈریشن کے رجسٹرڈ کلب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کراٹے ڈو پاکستان شہید بینظیر بھٹو نکاپ کراٹے ہال ککری اسپورٹس کمپلکس لیاری کراچی کا دورہ کیا، فور برادز پیزاہٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر روشن چوہان بہی انکے ہمراہ تھے، نکاپ کراٹے کے جنرل سیکریٹری چیف انسٹرکٹر اور سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے سابقہ سیکریٹری سینسی عبدالرحیم نے نکاپ کراٹے کے ممبران سے مہمانوں کا تعارف کرایا، کراٹے میں انکی خدمات اور انٹرنیشنل سطح پر انکی شاندار کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا،نکاپ کراٹے کے صدر اور سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے سابقہ سیکریٹری سینسی عبدالحمیداور ان کی ٹیم نے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا اور نکاپ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈز دئے گئے، مہمانوں نے نکاپ کے کراٹیکازکو مختلف مقابلوں میں شاندار کارکردگی پر تمام کوچز کو مبارک باد دی، نکاپ کراٹے میں بچوں اور خاص طور پر بچیوں کو کھیل کی طرف راغب اور ان کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اور بھر پور محنت کے ساتھ انکو کراٹے، سیلف ڈفینس، فزیکل فٹنس، اخلاقی ڈسیپلن اور خود اعتمادی کی بہترین تربیت نیشنل اور انٹرنیشنل تربیت یافتہ کوچز کی زیر نگرانی دی جارہی ہے جس کا نتیجہ ہے کہ ادارہ نے ایسے بہترین کراٹیکاز پیدا کئے جنہوں نے نا صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی نا صرف ادارہ، لیاری، سندھ بلکہ ملک کا نام روشن کیا، ادارے کے صدر و کوچز لائق تحسین ہیں اور بہترین کھلاڑی پیدا کرنا ان کی محنت کا ثمر ہے،سندھ حکومت کی کوششوں و کاوشوں کے نتیجے میں ورلڈ بینک کے زیراہتمام کراچی نیبرہوڈ امپرومنٹ پروجیکٹ (knip) کے تحت ککری اسپورٹس کمپلکس کو بین الاقوامی سطح کا فٹبال گراؤنڈ، شہید بینظیر بھٹو نکاپ کراٹے ہال، بلاول بھٹو ملٹی پرپز بلڈنگ جس میں لیاری اور دیگر ایریا کے نوجوان اور طلبا و طالبات کے لئے بین الاقوامی سطح کی سہولیات میسر ہیں،سینسی باچا زادہ، سینسی نادر احمد، شبیہ رضا، سینسی راشد علی، سینسی شہبازخان، سینسی سعیدعلی یوسفزئی، سینسی سیدکبیر علی زیدی اور سینسی فاروق خان،اس موقع پر ہالیڈے میکرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سینسی نادر احمدکی جانب سے انتہائی پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیاگیا۔