جہلم(چوہدری دانیال عابد)جہلم سگھر پور کشتی حادثہ کے افسوسناک واقعہ کی مکمل انکوائری کروائیں گے۔پنجاب حکومت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے گزشتہ روز سگھر پور کشتی حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی ایم این اے چوھدری فرخ الطاف کی ملاقات وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے امدادی چیک تقسیم کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سگھر پور کشتی حادثہ میں چار بچوں سمیت دو خواتین کے جان بحق ہونے والے افسوسناک واقعہ کی تعزیت کا سلسلہ جاری ھے ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی ایم این اے چوھدری فرخ الطاف نے گزشتہ روز غمزدہ خاندانوں سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا،ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی ایم این اے چوھدری فرخ الطاف نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی طرف سے متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا اور دس دس لاکھ فی کس کے امدادی چیک تقسیم کیے، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک واقعہ کی مکمل انکوائری کروائیں گے انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادن خان میں تمام پتن فوری بند کر دیے گئے ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے حلقہ این اے 61 جہلم چوھدری فرخ الطاف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں حادثہ میں جاں بحق چار بچوں کے لواحقین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشتی ملاح کی نااہلی کے باعث ڈوبی اگر بروقت طبی امداد مہیا کی جاتی تو ہمارے بچے بچ جاتے لواحقین نے حکومت سے مطالبہ کرتے ھوئے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے انتظامیہ کوقبل از وقت موثر اقدامات کرنے چاہئیے۔





