ایمنڈ نے حکومت پنجاب کا ہتکِ عزت سے متعلق مجوزہ بل اور وفاقی حکومت کا پیکا ترمیمی بل مسترد کردیا۔ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز ایمنڈ کے جنرل باڈی اجلاس کے دوران ملک میں آزادی صحافت کی صورتحال اور الیکٹرانک میڈیا کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا یہ بات یقینی بنائی جائے کہ ہتکِ عزت جیسے کسی قانون سے آزادی اظہار رائے متاثر نہ ہو





