ستمبر 17, 2026

منڈی بہاؤالدین: سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو یقینی بنانے کے لیے گاڑیوں کا اچانک معائنہ کیا

منڈی بہاؤالدین( ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات عام عوام تک پہنچانے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے مختلف روڈز پر چلنے والی گاڑیوں کو اچانک چیک کیا۔ انہوں نے مختلف گاڑیوں کے کرائے نامے چیک کئے اور عوام الناس سے کرایوں میں کمی کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔انہوں نے اوورچارجنگ پر مجموعی طور پر 25ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ 7گاڑیوں کے چالان اور 11گاڑیوں کو ضلع کے مختلف تھانہ جات میں بند کر دیا۔ اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عوام الناس کو براہ راست ریلیف پہنچانے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے سفری گاڑیوں کے کرایوں میں بھی کمی کی گئی ہے ۔ حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی واضح ہدایات ہیں کہ اے سیز اور نان اے سیز پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری طور پر کمی لائے جائے تا کہ عوام حکومتی اقدامات سے مستفید ہو سکیں۔