ستمبر 16, 2026

محکمہ سماجی بہبود و بیت المال منڈی بہاؤالدین نے معذور افراد کی رجسٹریشن کے لیے خصوصی مہم شروع کر دی ہے؛ عاطف علی وڑائچ

منڈی بہاؤالدین( ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال عاطف علی وڑائچ نے بتایا ہے کہ محکمہ سماجی بہبود و بیت المال نے معذور افراد کی رجسٹریشن کے لیے خصوصی مہم شروع کر دی ہے، جہاں پہلے سے رجسٹرڈ خصوصی افراد اپنے سرٹیفکیٹ میں کسی بھی قسم کی درستگی کروا سکتے ہیں۔ مزید براں ایسے معذور افراد جنہوں نے ابھی تک اپنا معذوری سرٹیفکیٹ نہیں بنوایا وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ میں قائم کئے گئے مددگار ڈیسک پر جا کر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔