نومبر 4, 2026

نادراکی نئی سہولت، اب ڈاکخانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوائے جا سکیں گے

جہلم(چوہدری عابد محمود) نادرا نے شہریوں کے لیے نئی سہولت فراہم کردی، جس کے تحت اب ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوائے جا سکیں گے۔ جہلم سمیت ملک بھر کے 83 منتخب جی پی اوز اور ڈاکخانوں میں نادرا کی سہولیات فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے، جہاں سے شہر ی گمشدہ شناختی کارڈ دوبارہ بنوانے، تجدید اور ترمیم کی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ڈاک خانوں میں یہ سہولیات ہفتے میں 6 دن (پیر تا ہفتہ) صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک دستیاب ہوگی۔