بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کی ایگزیکٹو میٹنگ میں شرکت۔پاکستان کو ویسٹ ایشیا کپ کی میزبانی سونپ دی گئی
بی ایف اے کے صدر جیفریکو سے پاکستان بیس بال لیگ منصوبے پر تبادلہ خیال۔تعاون کی یقین دہانی۔ سید فخر علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو
چائنیز تائی پے(شیخ مظہر) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ تائیوان پہنچ گئے جہاں انہوں نے بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کی میٹنگ میں شرکت ہے۔ چائنیز تائی پے میں ہوئی بی ایف اے کی مذکورہ ایگزیکٹو میٹنگ میں پاکستان کو سولہویں ویسٹ ایشیا کپ 2024 کی میزبانی سونپ دی گئی ہے جبکہ رواں سال ستمبر میں انڈر 18 چیمپیئن شپ تائیواں میں اور نومبر میں انڈر 12 چیمپیئن شپ جاپان میں منعقد کرانے کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے۔ میڈیا کووآرڈینیٹر پرویز احمد شیخ کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان انشاءاللہ نہ صرف ویسٹ ایشیا کپ شاندار انداز میں منعقد کرے گا بلکہ ہماری انڈر 12 اور انڈر 18 ٹیمیز بھی شیڈول چیمپیئن شپس میں شرکت کرینگی۔ انہوں نے مذید بتایا کہ "مجھے یہاں بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کے صدر "جیفریکو جونیئر سے ملاقات کا موقع ملا ہے اور ہم نے آئندہ پاکستان بیس بال لیگ کے لیے اپنے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا اور اس نے ہمارے خطے میں بیس بال کی ابتدائی ترقی کے لیے اس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی تصدیق کی ہے۔





