نومبر 3, 2026

اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ نے مختلف میرج ہالز کا اچانک معائنہ کیا

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ نے ضلع منڈی بہاوالدین کے مختلف میرج ہالز کو اچانک چیک کیا اور ون ڈش پر عملدرآمد کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ میرج ایکٹ کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔ میرج ہال مالکان اپنے اور بہترین قومی مفاد میں میرج ایکٹ کی پابندی کریں ۔ تمام میرج ہالز مالکان رات 10بجے فنگشن کے اختتام کی پابندی پر بھی کاربند رہیں جبکہ آتشبازی و بے جا لائٹنگ ، نمود و نمائش اور ہوائی فائرنگ بھی ممنوع ہے۔