گلیانہ (انصر فاروق مغل)ہیڈ کوارٹر لاگ 30 کور ، ملٹری فارم کھاریاں اور لائیوسٹاک ڈیری ڈیویلمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام فری ویٹرنری کیمپ کا انعقاد پاکستان کی مسلح افواج جہاں وطن عزیز کی سرحدوں کی محافظ ہے وہی پر پاکستانی عوام کے مسائل کےحل کے لیےکوشاں ہےکیمپ کا افتتاح لیفٹنٹ کرنل فیصل نے کیا۔ ساتھ میں میجر انتظار، ڈاکٹر ابوبکر، ڈاکٹر بشری، ڈاکٹر ایوب بھی موجود تھے۔ کیمپ میں تقریبا 3000 جانوروں کا معاینہ اور علاج معالجہ کیا گیا۔ علاقے کے فارمز نے ایک روزہ فری ویٹرنری کیمپ کا بھر پور فائدہ اٹھایا اور پاکستان آرمی کے اس اقدام کو سراھا. اس موقع پر کسان حضرات میں ورمی کمپوسٹ کھاد بھی تقسیم کی گئی ، بریگیڈیئر عبد الروف نے بھی کیمپ کا دورہ کیا. انہوں نےڈاکٹر حضرات اور فارمرز سے گفتگو کی۔ اس منظم اور شاندار کیمپ پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ فارمرز نے مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپ لگانے کی درخواست کی۔





