ڈنگہ(نمائندہ سٹی 53 نیوز ڈاٹ کام) آئی سیپس کی جانب سے ڈاکٹر رو شان اور ڈاکٹر عیسیٰ نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ریلوے سٹیشن اور ریلوے کالونی ڈنگہ کا وزٹ کیااور آئی سیپس کی جانب سے پہلے مرحلے میں گورنمنٹ سکولوں میں بچوں کی بینائی کو جانچنے کا آغاز کر دیا گیا ہے جو کہ پورا ہفتہ جاری رہے گا۔اس کاوش میں محکمۂ صحت ضلع گجرات کے سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر محمد اکمل گوہر اور انجمن تاجران ڈنگہ بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں تاکہ ضرورت مند طلباء میں نظر کی عینکیں تقسیم کی جا سکیں۔ محکمہ تعلیم اور آئی سیپس کی اس کاوش سے طلباء کو اپنی تعلیمی سرگرمیاں احسن انداز میں جاری رکھنے میں نہ صرف مدد ملے گی بلکہ وہ تعلیمی میدان میں بہتر نتائج بھی فراہم کریں گے۔ان شاءاللہ۔





