نومبر 3, 2026

گلیانہ: الخدمت بھگوال کا ایک اور شاندار منصوبہ , گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھگوال ( حصہ پرائمری) میں صاف پانی کے حصول کا دیرینہ مسئلہ حل

گلیانہ (انصر فاروق مغل)الخدمت بھگوال کا ایک اور شاندار منصوبہ , الخدمت بھگوال کے تعاون سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھگوال ( حصہ پرائمری) کا صاف پانی کے حصول کا درینہ مسئلہ حل ہوا۔ ملک نوید خالق چیئرمین الخدمت بھگوال نے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ گہرے پانی کے بور کے ذریعے نہ صرف پینے والے پانی بلکہ تمام سکول کے لیے پانی مہیا کرنے کے لیے واٹر ٹینک بمع واٹر فلٹر بھی لگوا دیا۔ اس کے بعد ملک نوید خالق نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی مادر علمی کا دورہ بھی کیا۔ اور اساتذہ کے ساتھ گھل مل گئے اور اپنی پرانی یادوں کو تازہ کیا۔ سکول اور طلباء کی چند بنیادی ضروریات کو فوری پورے کرنے کے لیے فنڈز کی فراہمی کا اعلان کیا۔ اور آئندہ کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول بھگوال (حصہ پرائمری ) کی بلڈنگ کی اپگریڈیشن کے لیے لائحہ عمل ترتیب دینے کے لیے سکول ہیڈ ملک زاہد رفیق سے مشورہ کیا۔