وفاقی وزیر برائے پاور اویس احمد خان لغاری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کے اجلاس میں آئی پی پیز کے فارنزک سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور ڈویژن کے اجلاس میں سردار اویس احمد خان لغاری نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے دور میں محمد علی کی رپورٹ میں آئی پی پیز کا آڈٹ کرنے کا کہا تھا۔اویس لغاری نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت نے تحقیقات کے بجائے آئی پی پیز کو ثالثی کے عمل میں ڈال کر التوا کا شکار کیا جس کا خمیازہ عوام کو آج بھگتنا پڑ رہا ہے۔وزیر پاور سردار اویس لغاری کا کہنا تھا نامکمل رپورٹ پر ثالثی ہوتی تو آئی پی پیز کو کلین چٹ مل جانی تھی، ہماری حکومت آئی پی پیز کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔





