نومبر 5, 2026

لاہور: پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق چاروں دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ترجمان سی ٹی ڈی  کا کہنا ہے کہ ملزم فیضان کی نشاندہی پر جنگل سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا گیا، اسلحہ برآمدگی کے دوران فیضان کے 5  سے 6 ساتھیوں نے حملہ کیا،  فائرنگ سے ملزم فیضان سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کرنے والے تین دہشت گرد فرار ہوگئے ، دہشت گرد فیضان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے کا کہنا ہےکہ ہلاک تین دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔