نومبر 4, 2026

جہلم: بڑے شہروں کی طرح علاقائی صحافیوں کوبھی خصوصی مراعات دی جائیں:صدر پریس کلب

جہلم(سید ناصر محمود)جہلم پریس کلب کے صدر محمد امجد بٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے بڑے شہروں کی طرح علاقائی صحافیوں کی فلاح و بہبود خوشحالی، فیملی کے علاج معالجہ، صحافی کالونیوں اور بچوں کی تعلیم کیلئے خصوصی مراعات دی جائیں، علاقائی صحافی کسی بھی قدرتی آفات، سیلابی صورتحال ہو یا عوام کیلئے حکومتی پیکیج کے لئے صحافی دن ہو یا رات بھر پور کوریج کرتے دکھائی دیتے ہیں، علاقائی صحافی اطمینان رکھیں ان کے حقوق کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھائی جائے گی جبکہ جہلم کی تعمیر و ترقی کیلئے صحافیوں، وکلاء برادری اور تاجروں کو بھر پور جدو جہد کرنا ہوگی تاکہ علاقے کے لوگوں کا میعار زندگی بہتر ھو سکے، اس امر کا اظہار انھوں نے سرائے عالمگیر پریس کلب سے آئے ہوئے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ تمام ذمہ دار صحافی یکجا ہو کر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں شہر کی بہتری کیلئے عنقریب وکلاء، تاجران اور صحافیوں کا مشاورتی ا جلاس بلایا جائے گا اور مشترکہ طور پر ڈیول کیرج وے، وچلہ بیلہ پل، ٹراما سنٹر سول ہسپتال، ٹراما سنٹر ٹوبہ، سمیت دیگر نامکمل منصوبوں کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی، انھوں نے کہا کہ صحافت جیسے مقدس پیشے سے وابستہ افراد نے ہمیشہ ریاست اور قانون کی پاسداری کی ھے اب منظم ھو کر اپنے حقوق کیلئے بھر پور جدو جہد کرنی ھوگی۔