چکوال (خصوصی رپورٹ ) ضلع چکوال کی معروف دینی ہستی پیر سید قاسم علی شاہ سرخ پوش بخاری سرکار کا سالانہ عرس 21 تا 22 مئی 2024ء کو منعقد ہوگا تیاریاں زور و شور سے جاری تفصیلات کے مطابق سالانہ عرس پیر و مرشد سید قاسم علی شاہ سرخ پوش بخاری سرکار اور سالانہ جشن میلہ21 تا 22 مئی بروز منگل بدھ کو دربار عالیہ جلالیہ بخاریہ بھرپر روڈ حطار شریف تحصیل کلرکہار ضلع چکوال میں ہوگا عرس کے پہلے دن 21 مئی کو 3 بجے سے 4 بجے تک رسہ کشی کے مقابلے ہوں گے 4 بجے سے نماز مغرب تک کبڈی میچ ہوگا جس کے آرگنائزر خیرپور سے ملک مرسلین اعوان ہوں گے 22 مئی کو 4 بجے سے مغرب تک بکری میلہ ہوگا جب کہ شاندار ڈالی پروگرام منعقد ہوگا جس میں پنجاب بھر سے عقیدت مند ڈالیوں کی شکل میں شرکت کریں گے اور دوسرے دن ہی مغرب کے بعد گھوڑا رقص ہوگا جس میں اعلی نسل کے گھوڑے خصوصی رقص پیش کریں گے جب کہ رات 10 بجے لاہور کے معروف قصیدہ خواں سائیں خاور سپیشل قصیدہ پیش کریں گے عرس پر قرآن خوانی۔نعت خوانی اور قوالی کے پروگرامز منعقد ہوں گے عرس میں دیگر مہمانوں کے علاوہ سینئر صحافی مرکزی صدر پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس( رجسٹرڈ) سید حفیظ سبزواری۔ چکوال کے معروف صحافی اور ضلعی صدر پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس چکوال راجہ پرویز اختر خصوصی شرکت کریں گے جبکہ گوجرانوالہ سے بھی صحافیوں کا قافلہ عرس کی تقریبات میں شرکت کرے گا





