منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) حکومت پنجاب کے احکاما ت کی روشنی میں عوام الناس کو سبزی و فروٹ میں ریلیف بہم پہنچانے اور مارکیٹ میں ان اشیاء کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد نے علی الصبح سبزی و پھل منڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کی بولی کے عمل کا جائزہ لیااور مختلف سٹالز،دکانوں اورصفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے منڈی میں سبزیوں وپھلوں کے معیار اورسٹاک کو بھی چیک کیا اور اپنی نگرانی میں بولی کروائی۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہناتھا کہ منڈی سے مارکیٹ تک سبزی و پھل کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔علی الصبح منڈی میں نیلامی کے عمل کے جائزے کا بنیادی مقصد مارکیٹ میں سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی ہے۔ انہوں نے وہاں مو جود مارکیٹ کمیٹی کے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ سبزی و فروٹ کی ترسیل،کوالٹی اور نیلامی پر کڑی نگا ہ رکھیں اور کسی بھی ا ئٹم کی سپلائی میں کمی نہ ہو تاکہ سبزی جو ہر گھر کی ضرورت ہے ان کی قیمتیں مستحکم رہیں۔





