دینہ(سہیل انجم قریشی سے)PSICپنجاب سمال انڈسٹریزاسٹیٹ جہلم کے زیراہتمام”شجر کاری مہم“ کااہتمام،صنعت کارصاحبان کی آگاہی کیلئے فیکٹریوں میں ”ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سپرے“ بارے آگاہی واک کی گئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹرPSICپنجاب سمال انڈسٹریزاسٹیٹ جہلم چوہدری عبدالواحد،صدربورڈ آف مینجمنٹ، سمال انڈسٹریز اسٹیٹ،جہلم راجہ محمدانور، سینئرنائب صدر بورڈ آف مینجمنٹ، سمال انڈسٹریز اسٹیٹ،جہلم حاجی اسلام الدین شیخ، ضرار امتنان نائب صدربورٖڈ آف مینجمنٹ، سمال انڈسٹریز اسٹیٹ،جہلم،غلام ربانی ممبربورڈ آف مینجمنٹ،، سمال انڈسٹریز اسٹیٹ،جہلم ودیگر نے سمال انڈسٹریز اسٹیٹ جہلم میں پودے لگا کرشجرکاری مہم کاآغاز کردیا،تفصیل کے مطابق پنجاب اسٹیٹ سمال انڈسٹریزجہلم کے زیراہتمام شجر کاری مہم کاآغاز کردیا گیا،اس موقع پرسمال انڈسٹریز اسٹیٹ جہلم کے صنعت کارصاحبان کی آگاہی کیلئے فیکٹریوں میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سپرے بارے آگاہی واک کی گئی جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرPSICپنجاب سمال انڈسٹریزاسٹیٹ جہلم چوہدری عبدالواحد،صدربورڈ آف مینجمنٹ، سمال انڈسٹریز اسٹیٹ،جہلم راجہ محمدانور، سینئرنائب صدر بورڈ آف مینجمنٹ، سمال انڈسٹریز اسٹیٹ،جہلم حاجی اسلام الدین شیخ، ضرار امتنان نائب صدربورٖڈ آف مینجمنٹ، سمال انڈسٹریز اسٹیٹ،جہلم،غلام ربانی ممبربورڈ آف مینجمنٹ،، سمال انڈسٹریز اسٹیٹ،جہلمودیگر نے شرکت کی۔اس موقع پرسمال انڈسٹریز اسٹیٹ جہلم کے صنعتکارصاحبان کوآگاہی دی گئی کہ اپنی اپنی فیکٹریوں میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سپرے کروائیں، اوراردگرد پانی کھڑا نہ ہونے دیں،اورحکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈینگی سے بچاؤ کی تدابیر پرعمل کریں،ڈینگی خطرناک اورجان لیوا ہے اس سے بچاؤ ضروری ہے۔




