جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ) ضلع جہلم کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، مختلف دفاتر کی بلڈنگز کی حالت کا مشاہدہ، عملہ کی زمہ داریوں بارے آگاہی حاصل کی، تفصیلات کے مطابق نئی تعینات ہونے والی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے چارج سنبھالنے کے بعد ضلع کچہری میں واقع مختلف سرکاری دفاتر کا دورہ کیا اور بلڈنگز کی حالت اور وہاں سر انجام دئیے جانے والے سرکاری امور بارے آگاہی حاصل کی اس موقع پر اے ڈی سی آر ڈاکٹر حسان نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔





