منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کے اعزاز میں زاہد محمود گوندل شہید پولیس لائن میں جبکہ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سےمقامی میرج ہال میں فیئر ویل تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، ضلعی افسران، پولیس،وکلاء، میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کا ڈی پی او کو الوداع کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کا عرصہ تعیناتی خوشگوار اور مثالی رہا،جس کے دوران متعدد اصلاحات کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کی ساکھ اورنیک نامی میں اضافہ ہوا اوران کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملا۔انہوں نے رضا صفدر کاظمی کے لئے نیک تنماؤں کا اظہار کیا اور ان کی مزید ترقی،صحت اوردرازی عمر کی دعا کی۔ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کا کہنا تھا کہ منڈی بہاولدین میں عرصہ تعیناتی ہمیشہ یاد گار رہے گا جو کہ پیشہ وارانہ زندگی کا اہم اوربہترین حصہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مختلف حکومتی پالیسیوں،سرکاری فرائض وٹاسک کی بہتر انجام دہی کے لئے ایک ٹیم کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے کر بہترین نتائج حاصل کئے،جس میں پولیس افسران و جوانوں سمیت ضلعی افسران کا تعاون بھی حاصل رہا۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر اور ضلعی افسران نے ڈی پی او کو اُن کی ضلع منڈی بہاوالدین میں خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ اور سوینئر سے نوازا۔






