ستمبر 17, 2026

گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری

گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیرقیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔جس میں ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ اور ان کی پولیس ٹیم نے منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار مجرم اشتہاری سہیل رضا سکنہ جانو چک ڈکیتی و رابری کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ جبکہ منشیات فروش نسیم حیدر سکنہ ٹبہ حامد سے 5لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر اور ان کی پولیس ٹیم نے شراب سپلائر عاصم رضا عرف اچھو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 10لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔