سرائے عالمگیر( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پولیس چوکی دینہ کے انچارج ساجد محمود بٹ کی خصوصی کاوش سے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس تحصیل دینہ کے صدر۔ سید ذوالفقار حسین شاہ
اور خواتین ونگ تحصیل دینہ کی صدر خاتون سید نے پولیس چوکی دینہ کو رنگ و روغن کروایا اور ساتھ ھی نئے بورڈ بھی بنوا کر لگوائے۔ یاد رھے کہ اس سے قبل بھی ضلع جہلم کے تمام شہداء کی یاد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا اور جہلم کے سب پولیس کے شہیدوں کی تصویریں بنوا کر چوکی کے باہر آویزاں۔ کروائیں
اس موقع پر یوتھ اسمبلی فار رومن رائٹس کے ضلعی چیئرمین عبدالغفور چوہان۔ اور وائس چیئرمین چوہدری فیصل امین,بینک مینجر امتنان الحق۔ نے خصوصی شرکت کی اور سب شہداء کے لیے خصوصی طور پر دعا بھی مانگی گئی۔ اس وقت پولیس چوکی دینہ ایک نہایت ہی خوبصورتی کا منظر پیش کر رہی ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوکی انچاج۔ ساجد محمود بٹ نے ۔ چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہومن رائٹس ضلع جیلم عبدالغفور چوہان۔ چوہدری فیصل امین۔ سید ذوالفقار حسین شاہ۔ خاتون سید صاحبہ کا شکریہ ادا کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ائی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرر ناصر محمود باجوہ کی قیادت میں۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں،
مزید انہوں نے کہا کہ مرکزی صدر بابر حسین۔ سلہری کی قیادت میں یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم ضلع بھر میں بہت اچھے کام کر رہی ہے جس کی انوں نے بے حد تعریف کی۔




