نومبر 4, 2026

گجرات: پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس ( رجسٹرڈ) کے دفتر کا افتتاح ، مہمان خصوصی مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری تھے

گجرات (بیورو چیف) گجرات میں صحافیوں کے حقوق کی علمبردار عالمی تنظیم پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس ( رجسٹرڈ) کے دفتر کا افتتاح کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت تفصیلات کے مطابق گجرات شہر میں پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس (رجسٹرڈ )کے دفتر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی شاندار تقریب کے مہمان خصوصی بانی و مرکزی صدر PIMA سید حفیظ سبزواری تھے جبکہ افتتاح مرکزی نائب صدر PIMA ڈاکٹر سید امانت علی شاہ بخاری نے اپنے دست مبارک سے کیا تقریب میں ڈاکٹر فیاض حسین خان، محمد اشرف بٹ ،سید سفیان علی شاہ ، لاہور سے سید سرفراز احمد مدنی ،محمد ندیم مغل،محمد افضال نمبردار،سید شیر اختر علی، چوہدری اظہر اقبال رانجھا، بشیرالرحمن، محمد افضل ،ندیم بابر خان ،عبدالرحمن بھٹہ،محمد عاصم گوندل،مہر محمد عدنان ارشد،ظفر اقبال حیدر، حاجی لال خان، پیر علی رضا ،مہر محمد اعجاز،محمد سلیمان بٹ، محمد احتشام، حاجی احمد گورایہ، محمد راشد، احتشام الحق بٹ ،محمد وجاہت حسین، میاں محمد نفیس کے علاوہ سماچی سیاسی افراد اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری نے کہا کہ صحافت پھولوں کی مالا نہیں کانٹوں کی سیج ہے صحافت حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانے میں ایجاد ہوئی صحافی اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں پاکستان میں قائم ہونے والی کسی بھی حکومت نے صحافیوں کی فلاح بہبود کے لیے اقدامات نہیں کیے پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس صحافیوں کے لیے ایک مضبوط اور متحرک پلیٹ فارم ہے پاکستان سمیت پوری دنیا میں تنظیم سازی جاری ہے ہیڈ آفس دارالخلافہ اسلام آباد میں قائم ہے جبکہ انٹرنیشنل سیکرٹریٹ یونائیٹڈ کنگڈم میں بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ PIMA کا جدید نیٹ ورک پورے ملک میں وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ صحافی اس میں شامل ہو سکیں اس موقع پر گوجرانوالہ کے معروف سماجی کارکنوں عبدالرحمان بھٹہ اور ندیم بابر خان کو گوجرانوالہ ڈویژن میں تنظیم سازی کرنے کے لیے ٹاسک دیا گیا تمام نو منتخب عہدے داروں میں کارڈز بھی تقسیم کیے گئے تقریب کے اختتام پر ضلعی صدر محمد اشرف بٹ اور نائب صدر سید شیر اختر علی نے شرکاء کے اعزاز میں شاندار ظہرانے کا اہتمام کیا