نومبر 4, 2026

سرائے عالمگیر: کیمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکز جہلم کا ماہانہ اجلاس

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) کیمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس آج کمیٹی روم جہلم منعقد ہوا۔جس کی صدارت ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم نےکی۔دیگر شرکاء میں سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،شاہد جلیل سیٹھی،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،میجر(ر) زرغون گل خان،محمد ارشد احمد مرزا،پروفیسر قدرت علی سیالوی،ارشد محمود مبارک،محمد امین میر،آفس سیکرٹری راجہ توقیر احمد اور سید اختر علی شاہ کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔جنرل سیکرٹری شاہد جلیل سیٹھی نے گزشتہ ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔اس اجلاس میں باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ مورخہ 06-مئی 2024ءکو”کیریئر کونسلنگ” کے حوالے سے گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا ۔جس میں کرنل(ر) محمد انور،میاں نعیم بشیر اور قاسم حسین کالج کے طلباء وطالبات کو "کیریئر کونسلنگ” کے حوالے سے مفید مشورے دیں گے تا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ اپنے بہتر مستقبل کے لیئے مناسب راہیں متعین کر سکیں۔اس اجلاس میں باہمی مشاورت سے یہ بھی طے پایا گیا۔کہ مورخہ 17-مئی 2024ءبروز جمعتہ المبارک جہلم کی مشہور و معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر طارق مرزا مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا ۔جس میں ان سماجی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی مشہور روحانی شخصیت بابا جی عرفان الحق ہوں گے۔اس پروگرام میں جہلم کی دیگر فلاحی تنظیموں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
عید الفطر سے قبل راشن کی تقسیم کے حوالے سے شرکاء کو بتایا گیا۔کہ اس سال محمد امین میر صاحب کی وساطت سے تقریباً بارہ لاکھ پچپن ہزار روپے(12,55,000)سے زائد کا راشن مستحق لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔
مختلف گورنمنٹ سکولز میں مستحق طلباء وطالبات میں کتابیں،کاپیاں اور یونیفارم تقسیم کرنے کے حوالے سے صدر سی ڈی سی ڈاکٹر شاہد تنویر،جنرل سیکرٹری شاہد جلیل سیٹھی اور فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے بتایا کہ روہتاس روڈ پر واقع سپیشل بچوں(بلائیںڈ) کے سکول سمیت دیگر سکولز کے مستحق بچوں میں کاپیاں،کتابیں اور سکول یونیفارم تقسیم کرنے کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔اس سلسلے میں مسز فلک ناز سیٹھی نے 14,500 روپے کی کتابوں کا عطیہ دیا ہے۔
اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی میجر(ر) زرغون گل خان نے کی۔
تمام شرکاء نے میجر (ر) زرغون گل خان کی اس شاندار اور ہر تکلف چائے پارٹی کا شکریہ ادا کیا ۔اس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔