سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) تھانہ صدر پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی برجو گینگ گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان میں امیر حمز ہ، عاطف ریاض، روزی خاں،احتشام،وارث علی شامل ہیں۔ملزمان سے مال مسروقہ مالیتی 6لاکھ پچاس روپے برآمدکرلیا گیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔





