تحریر:راجہ شہزاد۔ احمد۔ (کھاریاں )
کیا پاکستان میں چھ سات قومیں بستی ہیں؟
آئیے اس کا جواب تلاش کرتے ہیں
دین ۔۔۔۔اسلام۔ 97٪ مسلمان
قران ۔۔۔۔۔ایک ہی
کعبہ ۔۔۔۔۔۔۔ایک ہی
اکثریتی مسلک۔ اہل سنت والجماعت۔ 90٪
اہل تشیع۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔10٪
زبان سارے صوبوں کی مشترک سمجھیں جانے والی۔ (اردو )
سرکاری زبان مشترک۔ (انگلش )
مزہبی زبان ۔۔جس میں نماز ، پڑھتے۔ خطبہ نکاح پڑھتے ، قرآن پڑھتے۔ عیدین ، جنازہ پڑھتے ہیں (عربی )
یاد رہے خطبہ نکاح ، جنازہ ، بچوں کے کانوں میں ازان دینا ختم قل وغیرہ خطبہ جمعہ ، خطبہ عیدین (سارے صوبوں میں عربی زبان میں ہوتا ہے کہیں بھی بلوچی ، پنجابی ، سرائیکی میں نہیں ہوتا۔ اور یہ افعال ہر شخص اپنی زندگی میں مسلسل کرتا رہتا ہے
کون سی زبانیں سارے پاکستان میں سمجھی جاتی ہیں
(اردو ، ، عربی ، اور تعلیم یافتہ افراد کے لیے انگلش )
کھانے۔ سبزی ، دال ، گوشت ،
سارے علاقوں کے کھانے مشترک ہیں چپل کباب ، اور سجی میرے شہر کھاریاں میں بھی ملتی ہے اور ساگ کراچی میں بھی دستیاب ہے سیالکوٹ کا چاول پشاور میں بھی پکتا ہے اور شیشوں والی محرابی ٹوپی سارے پاکستان میں دستیاب ہے۔ اجرک، مری اور سکردو سے بھی مل جاتی ہے ، کھسہ صرف ملتان میں نہیں پہنتے بلکہ حیدرآباد والے بھی پہنتے ہیں نسوار کی اٹک سے گوادر تک ہر شہر میں دکانیں اور کھوکھے ہیں جبکہ پان کویٹہ ،لسبیلہ سے بھی مل جاتا ہے
اگر ثقافت کھانے پینے ، کپڑے ، رسم و رواج کا نام ہے تو مختلف کچھ بھی نہیں سارے صوبوں میں شلوار قمیض عام ہے کھیڑی ہر جگہ دستیاب ہے
رویے ۔۔۔۔۔کسی بھی گاؤں میں جا کر آپ دو روٹی مانگیں آپ کو مہمان نواز پاکستانی کھانا کھلا دے گا ، درباروں پر جانا پورے پاکستان میں ہے چنانچہ کویٹہ ، گوادر ، خاران والے شاہ نورانی صاحب کے مزار پر جاتے ہیں تو مردا ن ، نوشہرہ والے زیارت کاکا صاحب میں رحمکار بابا کے مزار پر ، لاڑکانہ والے لعل شہباز قلندر کے دربار پر جاتے ہیں تو سرگودھا ، جھنگ والے بری امام کے دربار پر۔ ان سارے صوبوں میں مختلف کیا ہے ؟
صرف علاقائ زبانیں ان میں مختلف رنگ بھرتی ہیں لیکن سارے علاقوں کو جدا نہیں کر سکتیں کیونکہ ان پڑھ آدمی بھی اردو سمجھتا اور بولتا ہے
دین اسلام ، مشترکہ تہذیب مشترکہ دوست مشترکہ دشمن اور اردو زبان ، نیز مشترکہ مذہبی زبان عربی ، نے سب کو آپس میں مضبوطی سے باندھ دیا ہے داڑھی ساہیوال والے بھی رکھتے ہیں اور ٹھٹھہ والے بھی
لڈیاں، پھمنیاں ، خٹک ڈانس ، دھمال سارے پاکستان میں ہر شادی بیاہ اور عرس پر ہوتے ہیں لنگر تقسیم ہوتے ہیں اور سب میں خود فراموشی غالب ہے
علاقائ زبانیں تو ہر ملک میں مختلف ہوتی ہیں پڑوسی ملک بھارت میں ستر بولیاں بولی جاتی ہیں اور ہزار اختلافات وہاں پر ہیں
اور یہی پاکستانی جب حج کرتے ہیں تو وہاں کعبہ شریف میں مناسک حج مشترک ادا کرتے ہیں ۔۔سارے عربی میں عبادت کرتے اور دعائیں مانگتے ہیں ۔ ہماری زندگیوں میں عربی کی چھاپ بہت گہری ہے ۔۔۔۔
حقیقت تو یہ ہے کہ تہزیب ، ثقافت ، رسم و رواج ، مزہب پرستی ، کے لحاظ سے اور دین کے لحاظ سے پاکستان کی سارے قبائیل ایک ہی قوم ہیں جن میں مشترک رشتہ اسلام ، اور اردو زبان کا ہے صرف علاقائ زبانیں مختلف ہیں لیکن کیا یہ حقیقت نہیں کہ دنیا کہ تمام ممالک میں علاقائ زبانیں ہوتی ہیں ؟ مصر کی عربی الگ ہے سعودیہ کی الگ ، مرکزی لہجہ حجاز مقدس کا ہے ، ض (ضاد) اور (دواد) پڑھنے والے کئ لہجے ہیں تو اتنی کمزور بنیاد پر قومیں الگ تو نہیں بن جاتیں۔ ۔۔۔
پاگستان میں ثقافت بھی ایک ہے اور سوشل میڈیا نے ثقافت کو یکجا کر دیا ہے فرق ختم ہو چکا ہے۔ اور مستقبل میں علاقائ ثقافتیں اور زبانیں ختم ہو جائیں گی صرف بین الاقوامی ثقافت (پینٹ شرٹ وغیرہ ) اور علمی زبانیں رہ جائیں گی اس وقت بھی علاقائ زبانیں بڑی تیزی سے معدوم ہو رہی ہیں
ایسا اگلے بیس سالوں میں ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ
تمہارا کیا بنے گا نسل پرست ماڑیا پہلوان ؟




