ستمبر 12, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں پراوینشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر کے ہر ڈسٹرکٹ اور تحصیل میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پراوینشل انفورسمنٹ اتھارٹیز کے قیام کی منظوری دے دی، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کی سربراہی چیف سیکرٹری کریں گے، ڈی جی بھی تعینات ہوگا، ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر جبکہ تحصیل انفورسمنٹ اتھارٹی کا سربراہ اے سی ہوگا، انفورسمنٹ اتھارٹیز سرکاری اراضی پر قبضوں سمیت دیگر سپیشل ٹاسک سرانجام دیں گی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کیلئے قانون سازی کا عمل فوری شروع کرنے کی ہدایت دے دی، انفورسمنٹ اتھارٹیز کے قیام کیلئے 11 قوانین، رولز اور آرڈیننس میں ترامیم کا فیصلہ بھی کیا گیا، پرائس کنٹرول، سرکاری زمینوں پر قبضہ، تجاوزات اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کے اختیارات ہونگے، تحصیل انفورسمنٹ یونٹ کے زیر نگرانی تحصیل کی سطح پر پولیس سٹیشن اور سپیشل فورس قائم کی جائے گی، تحصیل انفورسمنٹ اتھارٹی میں یونٹ انچارج، انوسٹی گیشن آفیسرز، انفورسمنٹ آفیسرز اور کانسٹیبل تعینات ہوں گے، تحصیل انفورسمنٹ یونٹ کو قانون پر عملدرآمد کے علاوہ مقدمہ درج کرنے، تحقیقات اور گرفتاری کے اختیارات بھی حاصل ہونگے، مانیٹرنگ کے لئے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اتھارٹی کے دفاتربھی قائم کئے جائیں گے، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انفورسمنٹ اتھارٹیز کو 6 ماہ میں فنکشنل کرنے کی ہدایت بھی دے دی.