نومبر 4, 2026

اسلام آباد کی الیونتھ ایونیو شاہراہ کو ایران ایونیو کا نام دے دیا گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئی تعمیر ہونے والی شاہراہ ایران کے نام سے منسوب کردی گئی۔اسلام آباد کی الیونتھ ایونیو شاہراہ کو ایران ایونیو کا نام دے دیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے 20 اپریل کو شاہراہ ایران کے نام سے منسوب کرنے کی وزرات داخلہ کی سمری کی منظوری دی۔وزرات داخلہ نے منظوری کے بعد سی ڈی اے حکام کو مراسلہ لکھ دیا۔ خیال رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں موجود ہیں