اپریل 19, 2026

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرینگے:شافع حسین

گجرات()صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے جاری پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ۔چیف منسٹر سکل ڈویلپمنٹ انیشیٹو 2024کے خدوخال پر بھی تبادلہ خیال۔ اے ڈی پی کے تعاون سے جاری پروگرام کے تحت ٹیوٹا کے 16کالجز اور پی وی ٹی سی کے 3اداروں کو سینٹرز آف ایکسیلنس بنایا جا رہا ہے۔ پروگرام کے تحت فوڈ پراسیسنگ، انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل اینڈ گارمنٹس اور کنسٹرکشن سیکٹرز سمیت 8 شعبوں میں سنٹر آف ایکسیلنس بنیں گے سینٹرز آف ایکسیلنس کے لئے علیحدہ بورڈ آف مینجمنٹ بنے گا۔چیف منسٹر سکل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت مفت شارٹ کورسز کرائے جائیں گے۔ 16 اضلاع کے 35 اداروں میں عالمی سرٹیفیکیشن کے ساتھ 6 کورسز کرائے جائیں گے۔ کورسز 15مئی سے شروع ہوں گے، آئی ٹی ماہرین تربیت دیں گے۔نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین ٹیکنیکل یونیورسٹیوں اور اداروں میں طلبہ اور سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری کا نظام جلد لا گو کیا جائے۔ نئی عمارتیں بنانے کی بجائے پہلے سے موجود اداروں کی اپ گریڈیشن پرفوکس کیا جائے معیاری فنی تعلیم کے فروغ کے لئے ادارے مربوط انداز سے کام کریں، چوہدری شافع حسین صوبائی وزیر کی ٹیوٹا کی ویب سائٹ میں بہتری لانے کی ہدایت اجلاس میں صوبائی وزیر کو پرائس کنٹرول کے حوالے سے مجوزہ قانون سازی کے بارے تفصیلی بریفنگ۔ سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ،چیئرمین ٹیوٹا،ڈی جی انڈسٹریز،ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، سینئر اکنامک ایڈوائزر اور متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت۔