نومبر 4, 2026

ایف آئی اے گجرات سرکل کی بڑی کاروائیاں

گجرات ()ایف آئی اے گجرات سرکل کی بڑی کاروائیاں ویزا فراڈ اور بیرون ملک ملازمت ک جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والے چار ایجنٹ گرفتار کر لئے گئے وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ھے جاری کاروائیوں میں انسانی سمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار ملزمان میں محمد اسلم، عدنان, نذیر اور جاوید شامل ھیں گرفتار ملزمان ویزا فراڈ اور بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھے ملزم محمد اسلم نے شہری کو اٹلی براستہ لیبیا بھجوانے کے لیے 9 لاکھ 75 ہزار روپے ہتھیائے ملزم عدنان نے شہری کو ترکی بھجوانے کے لیے 1 لاکھ 80 ہزار روپے بٹورے جبکہ ملزم نذیر اور جاوید نے شہری کو ملائشیا بھجوانے کے لیے 5 لاکھ روپے اور 1700 ملائشین رنگٹ وصول کیے ملزمان کو گجرات اور منڈی بہاوالدین سے گرفتار کیا گیاملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں