نومبر 4, 2026

ٹرانسپورٹرز عوام سے من مانے کرائے وصول کرنے لگے

گجرات(نمائندہ خصوصی)لالہ موسیٰ شہر سے گجرات اور کھاریاں کا کرایہ سو روپے وصول مگر پوچھنے والا کوئی نہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیساتھ ہی ٹرانسپورٹرز بھی متحرک، ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کرکے شہریوں کو نئی پریشانی میں مبتلا کردیا عید پر مہنگے کرایوں سے تنگ شہری ایک مرتبہ دوبارہ نئی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھاتے ہیں شہر میں چلنے والی مختلف ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی پانچ فیصد بڑھادئیے گئے جبکہ دوسری جانب شہریوں نے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف کی اپیل کردی، نئی حکومت نے کوئی ریلیف نہیں دیا صرف دعوے کئے جارہے ہیں مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرنیوالا کوئی نہیں ہے عوام ہی پس کر رہ گئی ہے حال ہی میں عید پر ٹرانسپورٹرز نے من مانے کرائے وصول کئے اور اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کے فوری بعد ہی ایک مرتبہ دوبارہ من مانے کرائے مقرر کردئیے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں شہریوں نے کہا کہ ہم گھروں سے باہر نوکریاں کرتیہیں روز ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہیں لیکن روز ہی نیا کرایہ وصول کیا جاتا ہے ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس جانب توجی دی جائے اور ہمیں ریلیف دیا جائے