نومبر 4, 2026

کراچی میں 23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی: کمشنر کراچی نے 23 اپریل کو شہر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 23 اپریل بروز منگل کراچی ڈویژن میں تمام نجی اور سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔وٹیفکیشن کے مطابق عام تعطیل کا اعلان شہر میں غیر ملکی وفد کی آمد کے پیش نظر اور عوام الناس کو کسی طرح کی پریشانی سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔