نومبر 4, 2026

ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم نے اہم کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چور ی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

دینہ (رضوان سیٹھی سے) ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم نے اہم کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چور ی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ دینہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عاصم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔