دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ ترکھا نی میرا ڈومیلی میں 22سالہ نوجوان تھریشر مشین میں آ کرشدیدزخمی ہوگیا،مقامی افراد نے فوری طور پر مشین سے نکالا،ریسکیو1122نیڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی کے گاؤں ترکھانی میرا میں 22سالہ نوجوان گندم کی گوائی کے دوران تھریشر مشین میں گرگیا،مقامی افراد نے فوری طورپرمشین بند کرکے نکالا،ریسکیو1122اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی،عارضی طبعی امداد کے بعد فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کردیاگیا،نوجوان کی ایک ٹانگ مکمل کٹ گئی، نوجوان کی شناخت 22سالہ محمد رمضان ولد محمد سلطان ترکھانی میراسے ہوئی۔





