جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم پنجاب کے عوام کو ائیر ایمبولینس کی نہیں صحت کارڈ جیسے منصوبے کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار شہر کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو ائیر ایمبولینس کی نہیں صحت کارڈ جیسے منصوبے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کے لئے جانے والے مریضوں کو پرائیویٹ میڈیکل سٹورز سے مہنگے داموں ادویات نہ خریدنی پڑیں بلکہ سرکاری ہسپتال میں مریضوں کو مفت طبی سہولیات مہیا کی جائیں جو کہ صحت کارڈز کے زریعے ہی ممکن ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات غائب ہیں جبکہ سرکاری سکولوں میں نہ تو اساتذہ موجود ہیں اور نہ ہی بچوں کو وہ سہولیات میسر ہیں جو سابق ادوار میں مہیا کی جارہی تھیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیاہے کہ پنجاب کے عوام کو ایئر ایمبولنس کی بجائے صحت کارڈبحال کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ لوگ ہسپتالوں سے مفت طبی سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔





