اپریل 17, 2026

جہلم شہریوں کی سہولت کی خاطر رکے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو فوری مکمل کرنا ضروری ہے:سمیع اللہ فاروق

جہلم(چوہدری سالک پسوال)جہلم شہریوں کی سہولت کی خاطر رکے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو فوری مکمل کرنا ضروری ہے جبکہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر نئی سکیموں کو بھی منظور ی کے لیے بھجوا رہے ہیں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے پبلک ہیلتھ اور میونسپل کمیٹی حکام کے ساتھ رکے ہوئے ترقیاتی منصوبوں اور نئی سکیموں بارے اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں گزشتہ تین سال کے دوران شروع کئے گئے منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا گیا اور ان پر بقایا کام اور فنڈز بارے اجلاس کو آگاہ کیا گیا جس پر ڈی سی جہلم نے اس حوالے سے جامع رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ جس کو منظور ی کے لیے پنجاب حکومت کو بھیجا جائے گا۔