سرائے عالمگیر (نما ئند ہ خصوصی) ایک اور بہو سسرالیوں کے ظلم کا شکار سرائے عالمگیر میں بیوی کو شوھر اور دیوروں نے آگ لگا کر زندہ جلا دیا پورے سسرال کے خلاف قتل کا مقدمہ درج تھانہ صدر سرائے عالمگیر کے علاقہ موضع قاضی باقر میں المناک واقعہ پیش آیا ھے جہاں ایک بہو سمرہ کوثر کی آگ لگنے سے ھلاکت ھوئی ھے جسے قتل قرار دیا گیا ھے مقتولہ خاتون کے والد سید ارشد حسین شاہ سکنہ قاضی باقر کی مدعیت میں مقتولہ کے شوھر توقیر حسین شاہ ولد بشیر شاہ سکنہ قاضی باقر۔ عمران شاہ ولد بشیر شاہ۔ سمعیہ زوجہ عمران شاہ۔ عقیل حسین شاہ سکنہ قاضی باقر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ایف آئی آر میں صابر حسین شاہ اور اسکی بیوی جیرو بی بی سکنہ چیلیاں موجیانوالہ کو مشورہ کا ملزم رکھا گیا ھے ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے سمرہ کوثر کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس سے اس کے جسم کا کافی حصہ جل گیا جسے تشویشناک حالت میں ھسپتال داخل کروایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے دم توڑ گئی مقتولہ خاتون کو آبائی علاقہ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کر دیے ہیں۔





