ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی میں کھیلے جارہے ناک آؤٹ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ کوئٹہ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں۔




