ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی زیر قیادت تھا نہ اے ڈویژن پولیس نے کامیابی سے کارروائی کرتے ہوئے کورئیر سروس کے ڈلیوری بوائے کا بیگ چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل تھا نہ اے ڈویژن کے علاقے ریلوے روڈ پر بنک آف پنجاب کے سامنے سے ایک نامعلوم ملزم کورئیر سروس ڈلیوری بوائے کا بیگ چوری کر کے فرار ہو گیا تھا۔ ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن کو ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔
ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن سب انسپکٹر چاند بیگ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں اور مقامی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت شاہد ولد میاں خاں سکنہ بولے (گجرات) کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ کورئیر سروس کا بیگ، قیمتی کاغذات اور پارسل برآمد کر لیے ہیں۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔






