نومبر 4, 2026

کراچی: علی طارق مرزا ‘اے سی اے ٹی’ پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری مقرر

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی)

سیاسی و کاروباری شعبے کی اہم ترین شخصیت علی طارق مرزا کو اینٹی کرائم اینٹی ٹیررازم آف پاکستان (ACAT) کی جانب سے تنظیم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری کے عہدے پر فائز کر دیا گیا ہے۔

اے سی اے ٹی پاکستان سینٹرل کے چیئرمین میاں محمد اویس کی جانب سے علی طارق مرزا کو اس اہم عہدے پر منتخب کیا گیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں چیئرمین میاں محمد اویس سے ملاقات کے دوران علی طارق مرزا کو یہ اہم ذمہ داری سونپی گئی۔

اس کے علاوہ اینٹی کرائم اینٹی ٹیررازم آف پاکستان کی جانب سے سندھ میں ڈپٹی سیکریٹری کی اہم ترین ذمہ داری کے لیے محمد اسامہ طارق کو مقرر کیا گیا ہے۔