کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) کھاریاں میں ہلکی بارش کے بعد نکاسی آب کے تمام دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے، جہاں اسسٹنٹ کمشنر آفس کے باہر اور برآمدے میں گھٹنوں تک پانی کھڑا ہو گیا ہے۔ صورتحال اتنی خراب ہے کہ دور دراز سے آنے والے سائلین اپنے جوتے ہاتھوں میں اٹھا کر دفاتر میں داخل ہونے پر مجبور ہیں، جبکہ گاڑیاں بھی پانی میں پھنس گئی ہیں اور بزرگ شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہریوں اور متاثرہ افراد نے متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور دفاتر کے اطراف میں فوری طور پر نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے تاکہ سائلین کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔





