پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے تہران اور اسلام آباد کے درمیان جاری سفارتی و ثالثی کوششوں کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی سفیر کے مطابق، وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران سے واپسی پر انہیں خصوصی فون کال کی اور مذاکرات کے مثبت نتائج پر مبارک باد پیش کی۔ ایرانی سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ثالثی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے نہایت خلوص کے ساتھ اپنا سفارتی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی حکومت اور عسکری قیادت کی مخلصانہ کاوشیں خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کرنے میں کلیدی ثابت ہو رہی ہیں، جبکہ ایرانی مسلح افواج کی ثابت قدمی اور ایرانی قوم کی مزاحمت نے بھی اس مذاکراتی عمل کو مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔
متعلقہ خبریں



