ستمبر 12, 2026

کھاریاں: چوہدری لیاقت علی اور چوہدری رفاقت کی والدہ کا ختمِ قل شریف منعقد

کھاریاں ( اصغر علی منہاس) کھاریاں کے نواحی گاؤں دھیڈر میں چوہدری لیاقت علی اور چوہدری رفاقت کی والدہ محترمہ، حاجی فتح خاں اور چوہدری محمد خاں آف دھیڈر کی ہمشیرہ، جبکہ چوہدری افضال ممبر اور چوہدری پرویز اقبال کی پھوپھو جان کے ایصالِ ثواب کے لیے ختمِ قل شریف کی تقریب مقامی جامع مسجد میں منعقد ہوئی۔ محفل میں علاقائی سطح پر سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات، اوورسیز پاکستانیوں، سابق چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں، وکلا، ڈاکٹرز، سرکاری افسران اور صحافی برادری سمیت ہر مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران سید نوید مشتاق شاہ نے نعت رسولِ مقبول ﷺ کا نذرانہ پیش کیا، جبکہ علامہ قاری نصیر احمد کلیار نے خصوصی خطاب کیا۔ آخر میں آستانہ عالیہ جنڈانوالہ شریف کے پیر سید جرار حسین شاہ نے نعت پیش کرنے کے بعد مرحومہ کی بلندیِ درجات کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقدہ تقریب میں علاقے بھر کے عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔