نومبر 6, 2026

تجاوزات انسپکٹر علی نادر چوہدری و عدنان چوہدری کی میڈیا بیورو آفس آمد، والہانہ استقبال


لالہ موسیٰ (ادریس احمد سے ) تجاوزات انسپکٹر علی نادر چوہدری اور عدنان چوہدری کی میڈیا بیورو آفس آمد پر میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم کے ذمہ داران کی جانب سے ان کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر معزز مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور خوش آمدید کہا گیا،استقبال کرنے والوں میں چیئرمین میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم بلال منشاء بٹ، صدر حاجی ندیم بٹ، سرپرست ادریس احمد گنجہ سمیت دیگر عہدیداران اور اراکین شامل تھے، جنہوں نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اس موقع پر علی نادر چوہدری اور عدنان چوہدری نے مرحوم محمد منشاء بٹ کی صحافتی و عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم کے مثبت صحافتی کردار اور لالہ موسیٰ کے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اس کے اہم کردار کو بھی سراہا اور پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔