ڈنگہ( احتشام اللہ اسلم) مولانا صاحبزادہ قاضی امداد اللہ جامع مسجد بڈھیانہ ڈھلیان میں رمضان المبارک کے خطباتِ جمعہ ارشاد کریں گے۔
ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت میاں محمد خاں کے مطابق، مسجد بڈھیانہ کی تعمیرِ نو اور وسعت کے بعد اب نمازِ جمعہ کے اجتماعات میں سینکڑوں افراد شریک ہوں گے۔ نسل در نسل تبلیغِ دین سے منسلک معروف اسلامی سکالر امیرِ سخن مولانا صاحبزادہ قاضی امداد اللہ کے خطبہ جمعہ کے لیے وقت طے کر دیا گیا ہے
ڈھلیان شریف کی ممتاز شخصیت میاں محمد خاں نے بتایا کہ جامع مسجد بڈھیانہ میں اس رمضان المبارک سے خطباتِ جمعہ کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے لیے صاحبزادہ قاضی امداد اللہ کا وقت حاصل کر لیا گیا ہے اور خطبہ جمعہ ٹھیک ایک بجے شروع ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسجد کے ہال میں وسعت کے بعد اب کافی تعداد میں نمازی یہاں باآسانی نماز ادا کر سکتے ہیں




