جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جہلم کے چیئرمین عبدالغفور چوہان اور ڈپٹی ڈائریکٹر اکاؤنٹس اینڈ بجٹ محمود احمد صابری نے سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر نازیہ شہزادی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں شخصیات نے ڈاکٹر نازیہ شہزادی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپسی پر مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ادارے کی بہتری اور تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل سے متعلق خوش گوار تبادلۂ خیال بھی ہوا۔





