نومبر 5, 2026

سکیورٹی فورسز کا بنوں میں بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 22 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بنوں میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 22 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے مؤثر حکمتِ عملی کے تحت دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 22 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق آپریشن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرپرستی اور پشت پناہی سے چلنے والی دہشتگردی کا مکمل صفایا قومی سلامتی کا بنیادی ہدف ہے۔