وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف سامنے نہیں آئی مگر چھپ کر پورا مقابلہ کیا۔
طلال چوہدری نے سوال اٹھایا کہ:
"جو لوگ ہری پور میں نہیں جیت سکے، وہ لاہور میں کیسے جیتیں گے؟”
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ پورا لاہور ان کا ہے تو پھر ووٹر ان کے حق میں نکلے کیوں نہیں؟
وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکومت کے باوجود دھاندلی کا الزام بے بنیاد ہے، کیونکہ "اپنی حکومت ہوتے ہوئے دھاندلی کیسے ہوسکتی ہے؟”
طلال چوہدری نے واضح کیا کہ سیاسی ماحول میں تبدیلی آ رہی ہے اور چیزیں ریورس ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کو مائنس کرنے کا کوئی ایجنڈا نہیں، بلکہ مستحکم حکومت کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ:
"پیپلز پارٹی سے مشاورت کے ساتھ چلتے ہیں، 26ویں ترمیم پر بھی سب کو آن بورڈ لیا تھا۔ ہمارا کسی کو نکالنے کا ٹارگٹ نہیں، ایسی حکومت کرنا چاہتے ہیں جس میں سب ساتھ چلیں۔”





