نومبر 5, 2026

سلمان علی آغا نے محمد یوسف اور راہول ڈریوڈ کا 26 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کا 26 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ سال 2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اب تک مجموعی طور پر 54 انٹرنیشنل میچز کھیلے اور حیران کن طور پر ان تمام مقابلوں میں سلمان علی آغا ٹیم کا حصہ رہے۔ اسی تسلسل کی بدولت وہ ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔ یہ سنگ میل انہوں نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کے خلاف اتوار کے روز حاصل کیا۔ سلمان علی آغا نے 54 میچز کھیل کر راہول ڈریوڈ کے 1999 کے 53 میچز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا، جب کہ پاکستان کے سابق کپتان محمد یوسف نے بھی سن 2000 میں 53 میچز میں شرکت کی تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔