راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی، جس کے بعد گرین شرٹس کی ٹیم نے ایونٹ کے فائنل میں جگہ پکی کر لی۔ پاکستان نے اب تک تینوں میچز جیتے ہیں جبکہ فائنل کے لیے سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ ہونا باقی ہے۔
زمبابوے نے 196 رنز کے تعاقب میں صرف 126 رنز بنائے اور 19 اوورز میں آؤٹ ہو گئی۔ پاکستانی بولرز میں عثمان طارق نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ہیٹ ٹرک سمیت 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے کے ریان برل نے 67 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر مزاحمت کی۔
پاکستان کی بیٹنگ میں بابر اعظم نے 74 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 63 رنز بنا کر دوسری نصف سنچری مکمل کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ پر 103 رنز کی شراکت قائم کی۔ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب 13، فہیم اشرف 3 اور محمد نواز 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کپتان سلمان علی آغا 1 اور فخر زمان 27 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
ٹاس کے لیے زمبابوے کے کپتان سکندر رضا اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا میدان میں اترے۔ پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، نسیم شاہ اور عثمان طارق کی جگہ سلمان مرزا اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا۔
واضح رہے کہ آج پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے اپنے 32 ویں سالگرہ بھی منائی۔





