اکتوبر 31, 2026

سہیل آفریدی کے خلاف اربوں کی کرپشن کے شواہد حاصل، محفوظ ہاتھوں میں ہیں: کے پی حکومت

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت کا کہنا ہے کہ معزول وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اور بے ضابطگیوں کے شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں۔

کے پی حکومت کے مطابق معزول وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اس وقت حفاظتی تحویل اور محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور ان کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ تاہم، ان کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اور بے ضابطگیوں کے ثبوت ملے ہیں اور ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو چکے ہیں، لیکن انہیں تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

کے پی حکومت کا کہنا ہے کہ تمام محکموں سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے اور ابتدائی انکوائری کے بعد کیسز نیب اور اینٹی کرپشن کو بھیجے جائیں گے، جبکہ صحت کارڈ میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

کے پی حکومت نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان موجودہ ٹیکنوکریٹ حکومتی سیٹ اپ میں حصہ نہ ملنے پر ناراض ہیں۔